اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ موجودہ حکومت میں نہ شرم ہے نہ حیا ہے، چندہ اکھٹا کر کے وفاقی وزیر اطلاعات اور صوبائی وزیر اطلاعات کا نفسیاتی معائنہ کرایا جائے، یقین ہے یہ پاس نہیں ہوں گے،
انہوں نے کہاکہ ہم پر مہنگی بجلی خریدنے کا الزام لگانے والے وزیر کو بجلی کے ریٹ کا پتہ ہیں نہیں ہے۔
اسلام آباد میں ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں سستی ترین بجلی لگی۔
انہوں نے حکومت اور اس کے وزراء کو چیلنج کیا کہ وہ ایل این جی ٹرمینل مہنگے لگانے سمیت کسی بھی الزام پر براہ راست مناظرہ کر لیں، اگر الزام سچ ثابت ہو جائے تو انہیں جیل میں ڈال دیں ورنہ فواد چوہدری اور غلام سرور جیل جانے کو تیار رہیں۔