اسلام آباد:حکومت نے اربوں روپے کی بجلی چوری روکنے کیلئے مہم کو ضلعی سطح تک پھیلانے کا فیصلہ کرتےہوئے صوبوں میں چیف منسٹر ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اطلاعات کےمطابق پاکستان میں سالانہ ڈیڑھ سے دو سو ارب روپے کی بجلی چوری کی جاتی ہے، ماہرین متنبہ کرتے ہیں کہ اگر اس لعنت کو ختم نہ کیا جا سکا تو سسٹم پر اس کے سنگین تنائج ہوں گے جو عوام بھگتیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کا پختہ ارادہ اپنی جگہ مگر سسٹم کی اپ گریڈیشن اور بجلی چوری روکنے کی استعداد کار بڑھائے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔
ماہرین کے مطابق حکومت ڈیفالٹرز سے پیسے وصول کر لے تو چار سو ارب روپے تک حاصل کئے جا سکتے ہیں، اس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔