اسلام آباد:دو بار بجلی کے نرخ سے متعلق فیصلہ مؤخر کرنے کے بعداب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دےدی۔
اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ واجبات کی وصولی اور گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے اقدمات کیے ہیںانہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی 300 روپے یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا البتہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 10 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے زرعی شعبے کو بڑا ریلیف دیا ہے اور بجلی کے نرخ 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ سے کم کرکے 5 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔