نیب نےخواجہ آصف اوران کی فیملی کیخلاف تحقیقات کاباقاعدہ آغاز کردیا

سیالکوٹ: قومی احتساب بیورو (نیب )نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
نیب نے خواجہ آصف ان کی بیگم، بیٹے اور 3 بیٹیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کی فیملی کو تمام بینک اکاؤنٹس، قرض اور رقوم کی اندرون و بیرون ملک منتقلی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے نیب کی درخواست پر تمام بینکوں کو خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھجوانے سے متعلق تمام بینکوں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔