سعودی عرب نے پیکج کے بدلےپاکستان پرکوئی شرط عائد نہیں کی،وزیر خارجہ
سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا حالیہ سعودی ریلیف سے کوئی تعلق نہیں۔شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: سعودی عرب کے دورے کے بعد نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تین سال کے لیے ادھار تیل اور 3 ارب ڈالرز کے بدلے پاکستان پر کوئی شرط عائد نہیں کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کئی بار ادھار تیل ملنے میں ناکامی کے بعد اس بار ملی کامیابی کو ’’مدینے والے کا کرم‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں مدینے والےکاکرم ہوگیا۔
وزیرخارجہ کا نواز شریف کے بارے میں کہنا تھا کہ نواز شریف کا خاندان اب انہیں سعودی شاہی خاندان کے رڈار پر نظر نہیں آتا۔