اسلام آباد:وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہمارے حالیہ اقدامات سے ایکسپورٹ میں اضافہ اور امپورٹ میں کمی آئی ہے۔
وزیر خزانہ اسدعمر نے کہاکہ ہم معیشت کو آگے لے جانے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں،ابھی کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آئی ہے،اگر صنعت اور ایکسپورٹ میں بہتری آئے گی تو لوگ ان میں سرمایہ کاری کریں گے،ریئل اسٹیٹ کے شفاف نظام کیلیے ماہرین سے تجاویز مانگی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ خسارے میں چلنے والے اداروں کے فنڈز سےمتعلق بھی بہت جلد فیصلہ کیا جائے گا،ہمارے حالیہ اقدامات سے ایکسپورٹ میں اضافہ اور امپورٹ میں کمی آئی ہے۔