سابق وزیراعظم کاعمران خان کے خطاب پر ردعمل دینے سے گریز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی امداد اور وزیراعظم عمران خان کے قوم سے حالیہ خطاب پر رد عمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی وی بہت کم ہی دیکھتےہیں اس لیے انہوں نے وزیراعظم کا خطاب سنا ہی نہیں۔

آج فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کے سلسلے میں نواز شریف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئےتو اس موقع پرایک صحافی نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کیے گئے خطاب کے حوالے سے سوال کیاجس کے جواب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے جواب دیا کہ وہ ٹی وی کم ہی دیکھتے ہیں، انہوں نے خطاب سنا ہی نہیں۔