پی ٹی وی کرپشن کیس:عدالت کاڈاکٹر شاہد مسعود کوگرفتارکرنےکاحکم

اسلام آباد:پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت نےڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس میں اسپیشل سینٹرل جج کامران بشارت مفتی نے فریقین کے دلائل سنےاور ڈاکٹر شاہد مسعود کی گرفتاری کا حکم دیا تاہم ڈاکٹر شاہد مسعود کیس کا فیصلہ سننے سے پہلے ہی کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے ،

عدالت میں موجود ایف آئی اے حکام عدالتی فیصلے کے باوجود ڈاکٹرشاہد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرشاہد مسعود کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔