2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائے گا،وزیراطلاعات فواد

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان 2022 میں چاند پر جانے والاپہلاخلائی مشن بھیجے گا۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اس حوالے سے چینی کمپنی اور سپارکو کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہا پاکستان نے رواں برس جولائی میں پہلی مرتبہ چین کی مدد سے دو سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھجوائے تھے۔
سپارکو کے مطابق لانچ کیے گئے 2 سیٹلائٹس میں سے ایک چین سے خریدا گیا پی آر ایس ایس 1 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اور دوسرا پاکستان میں تیار کیا گیا پاک ٹیس 1 اے تھا جو کہ حساس آلات اور کیمروں سے لیس خلا ہے۔