کراچی : اسکول ٹیچر،کلرک،فالودے والے اور فوت ہوئے شخص کے بعد اب دھوبی کے نام پر بھی جعلی کمپنی نکل آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دھوبی کو بھی فالودے والے اور ڈرائیور کی طرح اپنی کمپنی کا اس وقت علم ہوا جب انہیں منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا نوٹس ملا۔
ذرائع کے مطابق نوٹس کے مطابق اس کی کمپنی نے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی لوہے کی خریداری بھی کی۔
جے آئی ٹی نے طارق کو تفتیش کیلئے کراچی بھی طلب کیا ہے اور خریدوفروخت کے معاہدے کی کاپی، بلز اور بینک کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
طارق کا کہنا ہے کہ وہ مزدور آدمی ہے، اس کا کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے پھر وہ معاہدہ اور خرید وفروخت کی تفصیلات کہاں سے لائے گا۔