اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں دور کردیں جب کہ زیادہ سرمایہ کاری آنے سے غربت ختم ہوگی اورمشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔
اسلام آباد میں پاک چین گلاس مینو فیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے دورہ چین کا منتظر ہوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بھی چین لے کر جاؤں گا، سی پیک کے تحت اہم مشترکہ منصوبہ اور چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔