ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹس پرپاکستان کا احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹس پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا ہےاور سفیر کو باور کرایا کہ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی مسلسل جان بوجھ کر مذموم کوششوں پر تشویش ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان میں متعین ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیااور ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹس پر شدید احتجاج کیا گیا۔