لاہور : پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاکہ عمران خان بتائیں ان سے این آر او مانگا کس نے ہے؟۔
اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان، پرویز خٹک، پرویز الٰہی نہیں ہیں جو این آر او مانگیں، عمران خان گرفتاری کی بات کرتے ہیں وہ خود بغض اورحسد میں گرفتار ہیں، دھاندلی کی پیداوار اور جعلی وزیراعظم ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کیوں بن رہے ہیں۔
حمزہ شہباز نے پنجاب کا بجٹ مسترد کرتے ہوے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں 450 ارب روپے کا کٹ لگا دیا گیا،جنوبی پنجاب کیلئے ان کی حکومت نے 230 ارب رکھےتھے آج جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے بھی کچھ نہیں رکھا گیا۔