لاہور: رمضان شوگر مل کیس میں اہم پیش رفت پر نیب نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو طلب کرلیا ۔
اطلاعات کے مطابق نیب لاہور نے مضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو30 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے،
نیب ذرائع کے مطابق رمضان شوگر ملز کے لیے مبینہ طور پر سرکاری خزانے سے چنیوٹ میں پل تعمیر کروایا گیا اور پل تعمیر کرنے پر 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے ادا کیے گئے جب کہ پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جاری کیے۔