کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔جس کے دوران نیب افسران نے ملازمین سے پوچھ گچھ کی جبکہ تمام غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب افسران نے محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کا ریکارڈ چیک کیا۔ اس دوران ملازمین سے اشتہارات کی فراہمی اور بجٹ پر سوال جواب کیے گئے۔
نیب نے محکمہ اطلاعات کا ریکارڈ جلنے کے باعث متبادل ریکارڈ چند روز پہلے ہی اکاؤنٹنٹ جنرل آفس سے حاصل کرلیا۔ محکمہ اطلاعات سندھ نے ریکارڈ سیپرا کو بھی فراہم نہیں کیا تھا جس کے باعث 5 سال کا ریکارڈ وفاقی ادارے سے حاصل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریکارڈ ملنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔
نیب کی چھاپہ مار کارروائی مکمل ہونے کے بعد نیب افسران سینکڑوں کی تعداد میں فائلیں اور باکسز ساتھ لے گئے۔
افسران نے ڈائریکٹر اشتہارات سمیت دیگر عملے سے بھی پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈمی اخباروں کے نام پر اربوں کے اشتہارات جاری کیے جاتے تھے۔