اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پچاس سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراطلاعات نے کہا ہےکہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں اگر کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ کیس میں نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے،بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈرشپ ہے نہ نظریہ، صرف پیسے بچانے کے لیے سیاست ہو رہی ہے، پچاس سے زیادہ جیل جائیں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف سو فیصد دوبارہ جیل جائیں گے، جن پر کیس چل رہے ہیں وہی گرفتار ہوں گے وزیراعظم کہتے ہیں چوروں ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا تو اپوزیشن کھڑی ہوجاتی ہے۔