لاہور: وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نےچوہدری پرویز الٰہی کو کہا کہ سینئر سیاستدان ہونے کے ناطے سب کو ساتھ لے کر چلیں۔
اطلاعات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم کے کامیاب دورہ سعودی عرب کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آپ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کام جاری رکھیں ہم ساتھ ہیں، جس طرح سعودی عرب جاکر آپ نے ملک کومعاشی بحران سے نکالا وہ قابل تعریف ہے،
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو یقینی دہانی کرائی کے انشااللہ پنجاب سے آپ کو اچھی خبریں ملیں گیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ امارات سے ایک وفد آرہا ہے اور میں خود بھی چین جارہا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے پرویز الٰہی سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت کو میرا مکمل تعاون اور حمایت جاری رہے گی۔