لاہور: ایف بی آر نےمسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کےبیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات بھی نیب میں جمع کروا دیں۔
نیب حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے، اس سلسلے میں نیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے دونوں افراد کے کاروبار اور ادائیگیوں سے متعلق 20 سالہ تفصیلات طلب کی تھیں، ایف بی آر نے نیب کی ہدایات کے مطابق دونوں افراد کا ریکارڈ بھجوادیا ہے۔