اسلام آباد:آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں قیدقومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کےاسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیےپروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لیےشہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو پروڈکشن آرڈر کے تحت 29 اکتوبر کو اسمبلی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔
پروڈکشن آرڈر کے تحت شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کے تمام سیشنز میں شرکت کریں گے۔