شرجیل میمن کااسپتال میں ایک دن کاکرایہ 35 ہزار روپے

کراچی : نجی اسپتال کی فیسوں اورسہولیات سے متعلق کیس کے دوران اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ شرجیل میمن کا اسپتال میں ایک دن کا کرایہ 35 ہزار روپے تھا۔

ڈاکٹر عاصم سے متعلق چیف جسٹس کے سوال پر ضیاء الدین اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم ملک سے باہر ہیں جس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت کس نے دی؟

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ڈاکٹر عاصم نےکہا تھا کہ نام ای سی ایل میں نہ ڈالیں، بیرون ملک نہیں جاؤں گا۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے جواب دیا کہ ان کے مؤکل کو نیب عدالت نے بیرون ملک جانےکی اجازت دی۔

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران تمام نجی اسپتالوں سے ریٹ لسٹیں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نجی اسپتال کم سےکم 20 بستر غریبوں کے لیےمختص کریں۔