اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں کریں گے۔
فوادچوہدری نےاحسن اقبال کے وضاحت مانگنے سےمتعلق ٹویٹ پرردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نواز شریف ہیں نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطوہیں،مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٓاپ کوپاکستان کی اتنی فکر ہوتی تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے۔جعلی ارسطوفکرنہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک خبر زیر گردش ہے کہ اسرائیل کا ایک طیارہ خفیہ طریقے سے پاکستان آیا اور کچھ گھنٹے قیام کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔ اس طیارے میں کون تھا اور یہ پاکستان کیوں آیا ؟ اس حوالے سے چہ میگوئیاں جاری ہیں۔
بی بی سی کے مطابق طیارہ اسرائیل کا ہی تھا جو پہلے عمان گیا اور وہاں سے کوڈز تبدیل کرکے پاکستان آیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی دونوں ممالک میں سفارتی و تجارتی سمیت کسی بھی قسم کے تعلقات ہی قائم ہیں تو اس لیے اسرائیل کا طیارہ براہ راست پاکستان کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکتا۔