اسلام آباد:پی ٹی آئی حکومت نے غیر ملکی سرکاری دوروں کی نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ کے فرسٹ کلاس میں سفر کرنے پر پابندی عائدکی گئی ہے۔
نئی گائیڈ لائنز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ پر بھی فرسٹ کلاس میں سفر کرنے پر پابندی ہوگی، صرف صدر مملکت اور چیف جسٹس کو فرسٹ کلاس میں سفر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔
گائیڈ لائن کےمطابق وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیران، معاونین خصوصی سال میں صرف تین دورے کر سکیں گے۔وزیر خارجہ اور وزیر تجارت پرسال میں 3 دوروں کا اطلاق نہیں ہو گا۔