کراچی :ڈاکٹرفاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) کی رابطہ کمیٹی کا حصہ نہیں رہے، متحدہ قیادت نے اہم اجلاس میں فاروق ستار کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس بہادرآباد مرکز میں کنوینر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ہواجس میں فارو ق ستار کا رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ منظور کرنے سمیت فیصلہ کیا گیاکہ پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر فاروق ستار کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔
ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کے انٹرا پارٹی انتخابات کے مطالبے کو بھی یکسر مسترد کردیا۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کارکنان کا جمہوری حق مانگنے پر انہیں شو کاز نوٹس دیا گیا، پارٹی میں جمہوریت نہیں بلکہ چند لوگوں کی آمریت ہے۔