سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کا پرچہ گزشتہ رات ہی آؤٹ ہوگیا جو دادو، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں کھلے عام فروخت ہوتا رہا۔
سندھ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تاہم امتحان سے ایک روز قبل ہی گزشتہ روز امتحانی پرچہ منظر عام پر آگیا۔
دادو، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں پرچے کی کھلےعام فروخت ہوتی رہی، پرچے کی فروخت کی اطلاع پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب سندھ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے سربراہ سید مسعود حسین رضوی دعویٰ کیا کہ پرچہ آؤٹ ہونےکی خبریں ایک ہفتے سےچل رہی ہیں اور جو پیپر آؤٹ ہوا وہ پرانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرچے پر درج تاریخ کو چھوڑ دیں، پرانے پرچے پیپر مارکیٹ میں موجود ہیں۔