کراچی: ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو رہا کردیا۔
منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار انور مجید کے دوسرے بیٹے نمر مجید کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے واپسی پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے انہیں حراست میں لیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق نمر مجید کو رہا کردیا گیا ہے اور یہ رہائی عدالتی احکامات پر عمل میں آئی ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ نمر مجید کو صرف پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا، عدالت نے نمر مجید کو منگل تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے۔
واضح رہےکہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کو پہلے ہی گرفتار کیا اور وہ ان دنوں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں جب کہ نمر مجید بھی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں اور ان کے اہلخانہ نے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کی تھی۔