باجوڑ ، ریموٹ کنٹرول بم حملے میں4 لیویز اہلکار زخمی

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

               
October 29, 2018 · اہم خبریں, قومی

باجوڑ میں تحصیلدار کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔
تحصیل ناوگئی علاقہ کمانگرہ چہارمنگ میں سڑک کنارے تحصیلدار عبدالحسیب خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملےکے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ تحصیلدار محفوظ رہے۔
زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہیڈکوارٹر اسپتا ل خار منتقل کردیاگیا ہے ، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔