شہبازشریف کےایوان میں بروقت نہ پہنچنےپرن لیگ کااجلاس سےبائیکاٹ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کوپارلیمنٹ اجلاس میں بروقت نہ پہنچائے جانے پر مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرتےہوئےتمام لیگی رہنما ایوان سے چلے گئے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں شہباز شریف کے آنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ن لیگ والوں کو دوبارہ ایوان میں آنا چاہیے اور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن واپس آئے اور اپنا موقف پیش کرے، ہم ان کا مؤقف سنیں گے، ہو سکتا ہے کہ اس سے ہماری رہنمائی ہو اور ہو سکتا ہے کہ اپوزیشن مکمل طور پر باخبر نہ ہو یا انہیں کوئی غلط فہمی ہوئی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کر یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ پارلیمنٹ کو کس طرح چلانا ہے۔