کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے چیف جسٹس کے حکم پر معطل ہونے والے ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بحال کردیا۔
ایس پی حسن سہتو کو دوبارہ جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر تعینات کیا گیا ہے،جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جیل کا معائنہ کیاتھااور شاہ رخ جتوئی کے کمرے کا بھی معائنہ کیا اور مجرم کو ملنے والی سہولیات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ڈیتھ سیل منقل کرنے کے احکامات دیئے۔
چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات کو بھی اس معاملے پر عدالت طلب کیا تھا اور ذمہ داران کو سزا کی ہدایت کی تھی۔
چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات نے سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل حسن سہتو کو معطل کرکے عہدے سے ہٹادیا تھا۔