اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ کراچی کو منی پاکستان کہا جاتاہے اورکراچی میں سارا پاکستان رہتاہے لیکن کراچی پانی کی قلت سے مثاثر ہوتا ہے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے تاہم ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ پانی کی قلت ہے تو اس کی تقسیم بھی یکساں ہونی چاہئے،
اٹھارویں ترمیم کے بعد پانی صوبوں کا معاملہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سندھ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ،
انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے، اس کو بارہ ملین کیوسک پانی دیناچاہئے۔