اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری کی ایک ساتھ انٹری ،دونوں رہنما لابی سے ایک ساتھ ہنستے مسکراتے اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی کے فلور پر داخل ہوئےتو پارٹی رہنمائوں نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔
آصف زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس سے واپس زرداری ہاؤس روانگی کے موقع پر صحافی نےسابق صدر سےسوال کیا کہ کیا شہبازشریف سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس پر کوئی پیش رفت ہوئی؟صحافی کے سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔