اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے،شہباز شریف کو کسی بھی صورت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے نہیں دیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کے زیرِ صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حزب اختلاف سے شہباز شریف کی جگہ متبادل نام لیا جائے گا۔
ذرآئع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران حلقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر حکومتی اراکین نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ پارٹی رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ بیوروکریسی ہمارے کام نہیں کرتی، لوگوں کو مطمئن کرنا مشکل ہو گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے ساتھ معاشی معاہدوں کے حوالے سے بھی بریف کیا اور ارکان اسمبلی کو عوام سے رابطے بڑھانے کی ہدایت کی۔