پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز میں سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کوایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس کے مطابق دوران ڈیوٹی عملہ ایسا موبائل فون استعمال کرے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو کیونکہ دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال سے مریضوں کے علاج میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اس حکم کی تعمیل کروانے کے لیے آزاد مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔