فیصل آباد: 2014 میں فیصل آباد میں تاوان کے لیے اغوا کے بعد قتل کیے گئے ساڑھے 3 سالہ برطانوی نژاد پاکستانی بچے شہریار کے والدین نے انصاف کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کردی ۔
شہریار کے والدنے کہاکہ سماعت کے لیے لندن سے فیصل آباد آتا ہوں، اب تک 91 پیشیاں ہوچکی ہیں اور 9 جج بدل چکے ہیں لیکن ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔
واضح رہے کہ 2014 میں معصوم شہریار کو تاوان کے لیے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔شہریار کے والد نے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں پکڑوایا اور ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا، جس کے بعد بچے کے اغوا اور قتل کا مقدمہ چار سال سے مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔شہریار کے والد کے مطابق ان کے بیٹے کو اگست 2014 میں ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد سے اشرف ببی نامی گینگسڑ نے تاوان کے لیے اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔