اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں کہ اسد عمر نے فضل الرحمان کو گمراہ کہہ دیا اور بہت بڑا ظلم ہو گیا ، یہ ان کی پرانی رویت ہے،تاریخ میں کبھی درست سمت نہیں کھڑے ہوئے ، پاکستان بنانے کے موقع پر بھی ان کے بزرگ برٹش راج کے ساتھ کھڑے ہوئے ۔
مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ایک پیغام بھی جاری نہیں کیا ، 1988 سے کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنے ہوئے ہیں ۔ یہ لوگ آرام سے کہتے ہیں فوج نے ہر چیز کر دی ہے ۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کو دن میں تارے اور رات میں اسرائیلی طیارے نظر آ رہے ہیں ، ہمارا اپوزیشن سے جھگڑا صرف اتنا ہے کہ ہم کہتے ہیں نہ رو اور وہ کہتے ہیں کہ این آر او ۔