اسلام آباد:اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیرٹی اتھارٹی (اوگرا) نے اگلے ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی ہے۔
ذرائع کےمطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزرات خزانہ سمری کی حتمی منظوری وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد دے گی جس میں اضافہ ہونے یا موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔