اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ سیاسی و عسکری امور پر بات ہوگی۔