اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے گھرکی صورتحال اور صدمے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے۔
مولانا فضل الرحمان نےایک بیان میں کہا کہ ایسا نہیں کہ نوازشریف کسی اور کی وجہ سے نہیں آرہے بلکہ اپنے گھرکی صورت حال اور صدمے کی وجہ سے نہیں آرہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نےتجویزدی ہےکہ اےپی سی سےپہلےکچھ معاملات طےکرلیےجائیں،میں نے راجہ ظفر الحق سے کہا کورکمیٹی اجلاس کے بعد آپ کو آگاہ کرسکیں گے ،زرداری صاحب کا واضح موقف تھاکہ وہ آنے کے لئےتیار ہیں۔
فضل الرحمان نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے کہ سب کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہیے۔