اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، عمران خان 2 نومبر کی بجائے کل چائنہ روانہ ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے چین کے دارلحکومت بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ایئرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ اور دیگر حکام ان کا استقبال کریں گے۔
شیڈول کے مطابق وزیراعظم 2 نومبر کو چین کے صدر سے ملاقات کریں گے جب کہ 3 نومبر کو تیانمن اسکوائر میں پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے، 3 نومبر کو نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے اعزاز میں 3 نومبر کو گریٹ ہال میں خیرمقدمی تقریب منعقد ہو گی۔