کراچی: توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد بننے والی حالات کے بعد پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حالات خراب رہنے کی صورت میں کل شہر قائد میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق بند راستوں کے باعث طلباء اسکول نہیں پہنچ پائیں گے لہٰذا حالات ایسے ہی رہے تو کل تعلیمی ادارے بند رکھیں گے،پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ حالات کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا اعلان کرے، اگر محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان نہ کیا تو ازخود اسکول بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا۔