وزیراعظم عمران خان سےایرانی وزیر خارجہ جوادظریف کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کےدرمیان اسلام آباد میںملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر اور مضبوط بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے مسلم ممالک کے درمیان جاری تنازعات پر گہری تفتیش کا اظہار کرتے ہوئے یمن تنازع حل کے لیے ذاتی مصالحتی کردار ادا کرنے کی پیش کش کی،ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک میں عدم اتحاد کے باعث یمن کے عوام انسانی المیے کا شکار ہو رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اگر تمام متعلقہ فریقین رضامند ہوں تو مصالحتی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔