اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر قومی اسمبلی سمیت تمام اداروں کو اس کا ساتھ دینا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے عدالتی فعالیت پر ہماری ایک سوچ ہو سکتی ہے مگر جب عدالت انصاف کروائے توساتھ دینا چاہیے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کا جرم ثابت نہ ہونے پر آج بری کیا تھا جس کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج بھی کیا گیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم سے ہنگامی خطاب میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکسانے والے عناصر اسلام کی خدمت نہیں صرف اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔