وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں ملک کی عمومی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

               
October 31, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے،جس میںملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری کےمطابق ملاقات میں ملک کی عمومی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان کے امن، سلامتی اور تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے۔