اسلام آباد:وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں حکومت تشدد کی راہ نہیں اپناناچاہتی۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں کہاملک بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں، مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے، مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں، حکومت تشدد کی راہ نہیں اپنانا چاہتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں،مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں حکومت تشدد کی راہ نہیں اپناناچاہتی،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری آج بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔
اس سے قبل اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا تھاملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھاوزیر اعظم کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے اور چین کے اہم دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔