شیخوپورہ میں ہجوم نے کم سن بچے کی ریڑھی سے کیلے لوٹ لیے

شیخوپورہ : بتی چوک پرایک کم سن لڑکا اپنا گھر چلانے کیلئے ریڑھی لگا کر کیلے فروخت کررہاتھا کہ ہجوم نے کم سن بچے کی ریڑھی سے کیلے لوٹ لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کم عمر لڑکا ریڑھی پر کیلے فروخت کررہا تھا کہ اس دوران ہجوم نے اس کی ریڑھی پر دھاوا بول دیا اور کیلے لوٹ لیے جبکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں دو برقعہ پوش خواتین نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاکر کیلے اٹھائے اور چلتی بنی۔

اس دوران لڑکے نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکامی پر ریڑھی بان نے وہاں سے جانے میں ہی عافیت جانی اور ریڑھی لے کر بھاگ نکلا۔