وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا

اسلام آباد:حکومت نے عامر ذوالفقار کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیاہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سےتعینات آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار پولیس سروس پاکستان گروپ کے افسر ہیں جبکہ آئی جی موٹروے پولیس بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عامر ذوالفقارایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان، ایس ایس پی اسپیشل برانچ لاہور، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔