بیجنگ : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے چین سے بڑا پیکج ملنے کا امکان ہےجبکہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کم ہوں گی ۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ قوم کو جلد بڑی خوشخبری ملے گی، وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات بہت کامیاب رہی، چین کی جانب سے پاکستان کو بڑا اقتصادی پیکج ملنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے دورہ چین سے پاکستان کی اقتصادی مشکلات کم ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے دورہ چین سے متعلق بتایا کہ وزیراعظم ملک کو اقتصادی مشکلات سے نکالنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج وزیر خزانہ اسد عمر اور دیگر وزراء کے ہمراہ ایک روزہ دورہ چین پر ہیں، جہاںوزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات ہوئی ہے۔