حکومت مظاہرین کےہاتھوں لٹنےوالےبچےکانقصان پوراکرے،فوادچوہدری
اس بچے کو تلاش کریں اور نقصان کی مکمل تلافی کریں، لیکن حد ہے بے حسی کی۔فواد چوہدری کی حکومت سے درخواست
شریف فیملی اور زرداری فیملی نے پاکستان سے پیسہ لیا اور باہر منتقل کر دیا۔فائل فوٹو
اسلام آباد:شیخوپورہ میں ہجوم کے ہاتھوں غریب بچے کی کیلے کی ریڑھی لوٹنے کی ویڈیو پر ردعمل دیتےہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پنجاب حکومت سے مظاہرین کے ہاتھوں لٹنے والے بچے کا نقصان پورا کرنےکی درخواست کر دی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس بچے کو تلاش کریں اور نقصان کی مکمل تلافی کریں، لیکن حد ہے بے حسی کی۔