مولاناسمیع الحق پر گھر کے اندر حملہ کیا گیا۔بیٹا مولانا حامد الحق

راولپنڈی :جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کوگھر میں گھس کر چاقو کے وار کر کے شہید کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا حامد الحق نے کہاکہ مولانا سمیع الحق عصر کی نماز کے بعداپنے گھر پر آرام کررہے تھے اور ان پر گھر میں گھس پر چاقو سے وار کیے گئے،

انہوں نے کہاکہ ملازم سودا سلف لینے کیلئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا اور جب وہ واپس آیا تو دیکھا کہ مولانا سمیع الحق خون میں لت پت بے ہوشی کی حالت میں پڑے تھے اور ان کے سینے پر چاقو کے وار کئے گئے تھے۔