راولپنڈی:سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا سمیع الحق پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسو س کا اظہار کیاہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے معروف عالم دین مولانا سمیع شہید پر قاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئےمو لانا سمیع الحق شہید کے اہل خانہ کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔