راولپنڈی :قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے مولانا سمیع الحق کی میت راولپنڈی سے ان کے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک روانہ کردی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق قاتلانہ حملے میں شہید ہونیوالے مولانا سمیع الحق کی میت ان کے آبائی علاقے اکوڑہ روانہ کردی گئی ہے جہاں ہفتہ کو دوپہر دوبجے ان کی نماز جنازہ ادا کی جائیگی ۔
پولیس کے مطابق مولانا سمیع الحق کی رہائش گاہ پر کیمرے موجود نہیں ہیں جبکہ ان کے ملازمین کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں ، پولیس کے مطابق تفتیش کیلئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیمروں کی مدد لی جائیگی ۔